تاثیر ۱ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) یکم اکتوبر:- ڈاکٹر محمد بدرالدین (شعبہ نشرواشاعت، جماعت اسلامی دربھنگہ) کی خبر کے مطابق”اخلاقی قدروں کے بغیر تصور آزادی نے ہندوستانی سماج بشمول مسلم سماج کو انتشار، اباہیت پسندی،اور تباہی و بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ہمارا سماج بے حیائی اور تمام اقسام کی خرابیوں میں مبتلا ہے۔نوجوان نسل جنسی اختلاط، نشہ کی لت اور بے راہ روی کا شکار ہے _اس زوال پذیر معاشرے کی اصلاح کے لئے مسلم خواتین کو آگے آنے کی ضرورت ہے-“مندرجہ بالا خیالات کا اظہار پروفیسر شہناز بیگم صاحبہ، جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کے ذریعہ ملک گیر سطح پر( ماہ ستمبر 2024)جاری مہم “اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن “کے اختتامی تقریب کے دوران جامع مسجد اسراہا، دربھنگہ میں منعقدہ سیمینار میں کر رہی تھیں _اس پروگرام میں لگ بھگ 400 طالبات و خواتین نے شرکت کی اور 20 لڑکیوں نے “جی آئی او ” میں شمولیت کا عہد کیا۔پروگرام کا اختتام نماز ظہر سے قبل محترمہ زینت پروین کی دعاء اور ماریہ بصری کے ھدیہ تشکر پر ہوا۔