تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 اکتوبر: ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین صنعت کاروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ فوربس کی جاری کردہ ملک کے 100 امیر ترین صنعت کاروں کی فہرست میں اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔ فوربس کی اس فہرست کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک کے 100 امیر ترین افراد کی مشترکہ دولت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔