تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ماسکو،20اکتوبر:کیف نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کے درجنوں بھرتی ہونے والے فوجی یوکرین میں ماسکو کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے فوجی وردی اور روسی سازوسامان حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ اس ویڈیو نے اڑھائی سال سے جاری جنگ کے حوالے سے ایک نیا باب کھول دیا ہے۔یوکرین کے سینٹر فار سٹریٹجک کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن سکیورٹی سے تصدیق شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی روسی فوجیوں سے بیگ، کپڑے اور دیگر سامان لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔