تاثیر ۷ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 07 اکتوبر: بنگلہ دیش میں، شاردیہ نوراتری کے مقدس تہوار پر، تقریباً 31,500 مقامات پر درگا کے پوجا منڈپ قائم کیے گئے ہیں۔ مورتی کے وسرجن سے قبل ان تمام پویلین کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے تختہ پلٹ کے بعد ہندو اقلیتوں پر ظلم اور مندروں پر حملے کی مبینہ خبروں کے درمیان بنگلہ دیش حکومت سے ہندوستان نے ہندوؤں کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا مگر عبوری حکومت نے ایسے حملوں کی تردید کی تھی اور مندروں کے باہر سیکورٹی رضاکاروں کو تعینات کیا تھا اب درگا پوجا کے دوران بھی بڑی تعداد میں پنڈالوں کی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
ڈھاکہ ٹریبیون اخبار کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد معین الاسلام نے پیر کو کہا کہ انصار اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ارکان 24 گھنٹے ہر پویلین پر ڈیوٹی پر رہیں گے۔