تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،23 اکتوبر(پریس ریلیز) دیوالی اور چھٹھ پوجا کے سلسلے میں اگم کنواں تھانہ میں امن کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ ہوئی ۔ جس کی صدارت تھانہ انچارج سنتوش کمار سنگھ کی صدارت نے کی ۔ میٹنگ میں تھانہ صدر نے پوجا میں حکومتی ہدایات پر عمل کرنے، کالی اور لکشمی مورتیوں کی تنصیب کا لائسنس لینے، ڈی جے پر پابندی سمیت دیگر ہدایات دیں۔انہوں نے میٹنگ میں موجود ممبران سے اپیل کی کہ وہ تہوار کو مل جل کر منائیں اورسماج میں امن و امان کو بحال کرنے میں تعاون دیں۔ میٹنگ میں راج کشور سنگھ، سنوج کمار، ہیرا سنگھ، گیان چند رائے، منا سنگھ، شیام ناتھ شیام اور درجنوں دیگر موجود تھے۔میٹنگ کے دوران امن کمیٹی کے اراکین نے بھی اپنی تجاویز دیں۔