تاثیر ۵ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(دانش)ضلع کے بھاگن بیگھہ تھانہ پولس نے گاڑی پر لوڈ شراب کو برآمد کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پٹرول پمپ پر لگی ایک گاڑی میں کثیر مقدار میں انگریزی شراب چھپا کر لے جایا جارہاہے۔ اس اطلاع کےبعد پولس حرکت میں آئی۔ اور جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو کافی مقدار میں انگریزی شراب برآمد کئےگئے ہیں۔ اور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ درگا پوجا کے پیش نظر ضلع کےسبھی تھانہ پولس مستعدی کے ساتھ اپنےفرائض کو انجام دینے میں لگے ہیں۔

