تاثیر ۸ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی لاؤس پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈن کی دعوت پر 10 اور 11 اکتوبر کو لاؤس کے وینٹیانے کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے منگل کو بتایا گیا کہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی 21ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کی میزبانی آسیان کا موجودہ صدر لاؤس پی ڈی آر کر رہا ہے ۔