تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،24 اکتوبر :مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں وطن واپس آئی ہیں۔ پرینکا اپنے آئندہ پروجیکٹس پر کام کرنے کے لیے ہندوستان میں تھیں۔ فی الحال اداکارہ اپنی ویب سیریز ’سیٹاڈیل‘ کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ ایسے میں انہیں کئی جگہ انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
حال ہی میں پرینکا چوپڑا نے ایک انٹرویو دیا۔ انہوں نے اس انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اور ہالی ووڈ انڈسٹریز میں فرق پر تبصرہ کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں ہر ملک کی ثقافت اور روایات مختلف ہوتی ہیں، ہم سب اس کی پیروی کرتے ہیں۔ میں نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ ،دونوں صنعتوں میں کام کیا ہے۔ اس لیے مجھے دونوں صنعتوں میں فرق محسوس ہوا۔ ہالی ووڈ میں بہت زیادہ لین دین ہوتے ہیں۔‘‘