راجستھان۔ راج گڑھ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 50 لاکھ روپئے کے زیورات برآمد

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

راج گڑھ، 26 اکتوبر : راجستھان کے جودھ پور میں شادی کی تقریب سے زیورات سے بھرے بیگ کی چوری کے معاملے میں راج گڑھ پولیس نے کامیابی حاصل کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راجستھان-راج گڑھ پولیس ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے کے قیمتی زیورات برا?مد کئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ا?دتیہ مشرا نے ہفتہ کو بتایا کہ 21 اکتوبر کو جودھپور کے رہنے والے سوربھ مہتا کی بیوی کیرتی (43) نے شکایت درج کروائی تھی کہ کل رات لہریا ریسورٹ میں شادی کی تقریب تھی۔ اس دوران نامعلوم شخص نے اس کا بیگ چوری کر لیا جس میں 80 گرام کی چار چوڑیاں، 50 گرام کی چار چوڑیاں، 60 گرام کی ایک سیٹ، 140 گرام کی دو مٹر مالا، 70 گرام کی ایک بڑی چوڑی، 30 گرام کی ایک پاٹلا چوڑی، 10 گرام کی ایک چین، 12 گرام کی دو دھوڑی، 200 گرام کے چار گجرے، 20 گرام کا ایک بریسلیٹ، ایک گھڑی اور ا?ٹھ ہزار روپے نقدتھے۔تھانہ جودھ پور کی پولیس ٹیم نے اس معاملے میں نامعلوم شخص کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔