اب باشندگان ارریہ کائروپریکٹر اور الیکٹرو پیتھ سے علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر امجد حسین۔

تاثیر  20  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) اب ارریہ میں بھی آپ کائروپریکٹر( Chiropractor) اور الیکٹرو پیتھ (Electro Path ) سے علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ باتیں ارریہ شہر کے وارڈ نمبر 26 تسلیم الدین روڈ پر تھیراپی کلینک کے افتتاح کے موقع پر یہاں کے نوجوان ڈاکٹر امجد حسین بی ای ایم ایس نے موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر امجد حسین نے کلینک کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میڈیکل آف میڈیکل سائنس سیوان بہار – ناز انقلاب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل آف میڈیکل سائنس سیوان بہار نے 2023 میں مکمل ہونے والے صرف میرے مقامی شہر ارریہ میں خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لئے ہمارے علاقے بھی ایک کائرو پریکٹر کمر جیسے حالات کے علاج کے لئے chiropractic تھراپی کا استعمال کرسکتا۔ آپ نے مزید کہا کہ گردن میں درد، سر درد اور بازو یا ٹانگ کے مسائل اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہماری خدمات  شہر ارریہ اور مضافات کے مریض لے سکتے ہیں۔  یہ ایک قسم کی تکمیلی اور متبادل دوا (CAM) ہے جب کہ الیکٹرو پیتھ میں بھی اس کی مشق کی جاتی ہے جس کی دوائیں مکمل طور پر جڑی بوٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں (صرف دواؤں کے پودوں سے اقتباسات)، غیر زہریلی، غیر الکوحل، بے ضرر اور بغیر کسی مضر اثرات کے غریب لوگوں کے لئے سستی اور کارگر ثابت ہوگی۔ آخر میں کلینک کی خیر وبرکت کے لئے پرمغز دعاء کی گئی۔ اورآخرمیں  ڈاکٹر امجد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ خدمات لینے کے لئے لوگوں سے اپیل بھی کیں۔