قرارداد 1701 لبنان میں سفارتی حل کا سنگ بنیاد ،اس میں ترمیم کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا:فرانس

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس،26اکتوبر:فرانس اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے ہفتوں سے کوشش کر رہا ہے، لیکن پیرس کی کوششیں تا حال موثر ثابت نہیں ہوئیں ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموئن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک نے سعودی عرب سے شروع ہونے والے تمام علاقائی شراکت داروں کی لبنان کی حمایت کے لیے کانفرنس کے دوران ، اس بات پر زور دیا تھا سعودی عرب خطے میں ایک اہم علاقائی کھلاڑی ہے جس سے بات کی جانی چاہیے۔انہوں نے جمعے کے روز العربیہ/الحدث سے بات کرتے ہوئیمزید کہا کہ فرانسیسی امریکی جنگ بندی کی تجویز ابھی بھی میز پر ہے اور ہم اس میں ترمیم کے لیے تیار ہیں۔