تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
وڈودرا، 28 اکتوبر : وزیر اعظم نریندر مودی اور اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا آج وڈودرا میں شاندار استقبال کیا گیا۔ پیر کی صبح دونوں رہنماوں نے شہریوں کا مبارکباد قبول کرنے کے لیے کھلی جیپ میں سوار ہوکر روڈ شو میں حصہ لیا۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی-295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئرکرافٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی امریلی میں منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
اسپین کے صدر اپنی اہلیہ بیگونا گومیز کے ساتھ دیر رات وڈودرا پہنچے۔ ائیرپورٹپر گربا کے ساتھ روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔ روڈ شو میں مودی… مودی کے نعرے لگائے گئے۔ وڈودرا میں ایئرپورٹ سرکل سے ٹاٹا فیکٹری تک سڑک کے دونوں طرف ہزاروں لوگ موجود تھے۔ لوگوں نے سی -295 طیارے سے متعلق بینرز لہرائے اور مصافحہ کر کے دونوں رہنماوں کا استقبال کیا۔

