تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دبئی، 22 اکتوبر: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کک کا ماننا ہے کہ جو روٹ عظیم بلے باز سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے اسٹار بلے بازجو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں موجودہ رن12,716 ہو گئے ہیں۔ روٹ اس وقت سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے راہل ڈریوڈ (13,288 رنز)، جیک کیلس (13,289 رنز) اور رکی پونٹنگ (13,378 رن) ہیں۔ سچن تندولکر 15,921 رنوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ روٹ اب بھی سابق ہندوستانی عظیم کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز بننے سے 3,206 رن دور ہیں۔ اس کے باوجود کک پر امید ہیں کہ روٹ اپنے کیریئر کے بقیہ وقت میں سچن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
آئی سی سی کے زیر اہتمام راؤنڈ ٹیبل انٹرویو کے دوران کک کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جو روٹ انگلش ٹیم کے لیے یقینی طور پر ایک سنگ میل حاصل کر سکتے ہیں، جسے توڑنا بہت مشکل ہو گا، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے۔

