تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن/نئی دہلی، 24 اکتوبر: مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں نے عالمی عوامی اشیا میں نجی سرمائے کی شراکت داری سے متعلق معاملوں، توانائی کی حفاظت اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی ایس) میں اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔