منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں شاہد کپورکا جلوہ

تاثیر  23  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،23 اکتوبر:مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے حال ہی میں اپنے گھر پر دیوالی پارٹی کی میزبانی کی۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات پارٹی میں نظر آئیں۔ ہر مشہور شخصیت اس بار الگ ہی انداز میں نظر آئی۔ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ ان کے پہننے والے لباس کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی میرا راجپوت کا انارکلی لباس پہن رکھا ہے کیا؟
شاہد اور میرا کی یہ ویڈیو معروف فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں شاہد کپور اور میرا راجپوت ملتے جلتے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں نے چمکدار لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ میرا نے سفید اور گولڈ سیکوئنس والی ساڑھی پہنی تھی جبکہ شاہد نے انارکلی جیسا لباس پہنا تھا۔ شاہد کپور کا لباس دیکھنے کے بعد نیٹیزنز نے انہیں طرح طرح کے تبصرے کرکے ٹرول کرنا شروع کردیا۔
دریں اثنا، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، ریکھا، عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، جھانوی کپور، شردھا کپور، ترپتی ڈمری، تمنا بھاٹیہ، آدتیہ رائے کپور، وجے ورما، سدھانت چترویدی، فاطمہ ثنا شیخ، ہما قریشی، گوری دیوالی پارٹی میں پہونچے۔ پارٹی میں خان سمیت کئی بڑی شخصیات موجود تھیں۔