تاثیر ۵ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 05 اکتوبر: آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئر ڈاکٹر جمعہ کی رات سے اپنی دوسری مکمل ہڑتال ختم کرنے کے بعد کام پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح سے انہوں نے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کا علاج بھی شروع کر دیا ہے۔ یہی صورتحال ہفتے کے روز آر جی کر سمیت دیگر میڈیکل کالجوں میں بھی دیکھی گئی جہاں ڈاکٹر مریضوں کو دیکھ کر ضروری طبی مشورے دے رہے تھے۔ جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں سے جاری احتجاج کے دوران عام لوگوں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔ اب وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور طبی خدمات کو مکمل طور پر معمول پر لا رہے ہیں۔ انہوں نے ان سینئر ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو تحریک کے دوران ان کے ساتھ کھڑے تھے۔