تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 24 اکتوبر:ضلع ایکسائز پولیس ، ترکولیا اور رکسول تھانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسپرٹ کے ساتھ پانچ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ترکولیاتھانہ کے علاقہ شنکر سرایا (بڑیا) چوک کے قریب ایک پک اپ سے ایک اسمگلر کو ایک ہزار لیٹر اسپرٹ سمیت گرفتار کیا گیا۔پوچھ گچھ پر یہ بات سامنے ا?ئی کہ مذکورہ اسپرٹ کو رکسول واقع ا?ئی پی روڈ لائنس نامی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ لایا گیا تھا۔جس کی اطلاع پر ایس پی سوارن پربھات نے رکسول ڈی ایس پی دھیریندر کمار کی قیادت میں ایک ایس ا?ئی ٹی ٹیم تشکیل دی۔ ٹرانسپورٹ دفتر پر چھاپہ ماری کی گئی، جہاں سے تقریباً چار ہزار لیٹر اسپرٹ برا?مد ہوئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہاں سے ہارڈ ویئر اور ٹرانسپورٹ کے دیگر کاموں کی ا?ڑ میں اسپرٹ اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ جسے شراب بنانے میں استعمال کیا جا رہا ہے، ایس پی سورنا پربھات نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی ا?ڑ میں اسمگلنگ کی جا رہی تھی، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے پانچ ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کاغذات قبضے میں لے کر اس کے تعلق کی چھان بین کی جارہی ہے جس کے بعد اسمگلنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام ٹرانسپورٹوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔