ایس پی کی سختی سے  شراب سے پاک بہار کی حقیقت کا ہوا انکشاف

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن ، 24 اکتوبر: ایس پی سوارن پربھات کی سختی اور خصوصی مہم کے بعد ایک طرف ضلع کے شراب مافیا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جہاں ا?ئے روز دیسی اور غیر ملکی شراب کی کھیپ اورشراب بنانے کی بھٹیوں اور نیم تیار شراب کو تباہ کیا جارہاہے۔ ویسے یہ صاف نظر ا?رہا ہے کہ بہار میں شراب بندی کتنی کامیاب ہے ؟ کیونکہ شراب سے متعلق مسلسل گرفتاریوں اور ضبطیوں سے ہی اس کا انکشاف ہو رہا ہے۔حالانکہ یہ الگ بات ہے کہ شراب بندی کی ڈھول پیٹ رہی حکومت اور حکومت کے نمائندے سب کچھ جانتے ہوئے بھی کچھ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔فی الحال مغربی چمپارن ضلع کی بات کریں تو سارن واقعہ کے بعد ایس پی کی طرف سے شروع کی گئی شراب کے خلاف مہم میں جس طرح سے شراب کی ضبطی اور گرفتاریاں سامنے ا? رہی ہیں ، وہ یقیناً غور کرنے کے لائق ہے، جس کی سرحدیں بہار جیسی ریاستوں سے ملتی ہیں۔