سابق وزیر نے کانٹی بلاک کے کئی چھٹھ گھاٹ کا کیا معائنہ

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور(نزہت جہاں)
 سابق وزیر اور کانٹی کے ممبر اسمبلی اسرائیل منصوری نے کانٹی بلاک کے سنگم گھاٹ، دادر، پہاڑ پور پکڑی، مدھوبن کلباری، دامودر پور سمیت درجنوں حساس چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو بیریکیڈنگ، لائٹنگ، صفائی ستھرائی، سیکورٹی فورس کی تعیناتی، غوطہ خوروں اور سیلرز کی ہدایت دی۔ سابق وزیر اسرائیل منصوری نے کہا، ’’ہماری ترجیح یہ ہے کہ چھٹھ کے تہوار کے اندر کسی کو  کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔  تمام تیاریاں وقت پر مکمل کی جائیں تاکہ عقیدت مند محفوظ اور پرامن ماحول میں چھٹھ پوجا کر سکیں۔معائنہ کے دوران سرکل آفیسر رشیکا کماری، کانٹی پولیس اسٹیشن کے صدر سدھاکر پانڈے، اہیا پور پولیس اسٹیشن کے صدر روہن کمار،  رام کشور سہنی، سی پی آئی مہیش چودھری، سابق نائب پرمکھ وپن جھا،  محمد عالم، محمد ذیشان،  پھول بابو، بھرت رائے سمیت کئی کارکن، سماجی اور سیاسی لوگ موجود تھے۔ اس معائنہ سے واضح ہے کہ اس بار انتظامیہ چھٹھ پوجا کی پوری تیاری کر رہی ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔