فرانسیسی وزیرنے لبنان میں خانہ جنگی کے خطرے سے خبردارکیا

تاثیر  21  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس،22اکتوبر:فرانس میں مسلح افواج کے وزیر سیباستیان لوکورنو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان میں فائر بندی “ہماری اجتماعی سیکورٹی کے لیے ضروری ہے”۔ انھوں نے لبنان میں جلد بھڑکنے والی خانہ جنگی کے خطرے سے خبردار کیا۔پیر کے روز ایل سی آئی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لوکورنو نے لبنان میں بے گھر آبادی کو “مضبوط بین المذاہب تناؤ” اور حزب اللہ کے کمزور ہونے کو خوشی کی خبر قرار دیا۔تاہم فرانسیسی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ “آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لبنان پہلے سے بھی زیادہ مکمل طور پر تباہ ہو سکتا ہے”۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج ‘یونیفل’ کے حوالے سے لوکورنو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیلی فوج اپنی کارروائیوں میں مطلوبہ سیکورٹی تدابیر اختیار نہیں کر رہی ہے۔لوکورنو کا کہنا تھا کہ “یہ بات واضح ہے کہ حزب اللہ یونیفل کے یونٹوں کو اپنی کارروائیوں کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کر رہی ہے تاہم گذشتہ ہفتے امن فوج کے ٹھکانوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔