تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رائے بریلی، 21 اکتوبر: ضلع کے سرینی تھانہ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی المناک موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو چچازاد بھائی سمیت ایک اور نوجوان کے ساتھ دو بائک سے اپنے گھر آرہے تھے۔ پیر کی صبح راہگیروں نے نوجوان کو لال گنج ڈالمؤ مین روڈ پر مردہ پڑا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
سرینی تھانہ علاقہ کے پورے لالو ماجرے بینی مادھو گنج کے رہنے والے پرشانت ولد دنیش باجپئی، پورے چندر شیکھر مجرے گوپالی کھیڑا میں رہنے والے شیویندر مشرا ولد سنتوش مشرا اور گوپال مشرا ولد مہیش مشرا اپنے گھر والوں سے گزشتہ شب ایک دوست کے گھر جانے کی بات کہہ کر دو بائک سے گھر سے نکلے تھے۔ پیر کی صبح تینوں لال گنج ڈالمؤ مین روڈ پر بہائی گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ کسی کو یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان کا حادثہ کس گاڑی سے ہوا۔