تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 21 اکتوبر:ملک میں ہر برس 21 اکتوبر کو پولیس کمیموریشن ڈے منایا جاتا ہے۔ اس سال، ہندوستان پیر کو 65 واں پولیس میموریل ڈے منا رہا ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں سے وابستہ تمام لوگ اس دن کو پولیس یوم شہادت یا پولیس پریڈ ڈے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج ’آزاد ہند فیض‘ کا یوم تاسیس بھی ہے۔ اس دن یعنی 21 اکتوبر 1943 کو سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں ہندوستان کی عارضی حکومت ’آزاد ہند حکومت‘ قائم کی تھی۔ ان دونوں اہم موقعوں پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بہادر پولیس اہلکاروں اور ملک کے سپوتوں کو خراج عقیدتپیش کیا ہے۔ وزیر اعلی ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا ایکس پر ‘انڈین پولیس کمیموریشن ڈے’ پر بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’انڈین پولیس کمیموریشن ڈے‘‘ پر ملک کے تمام بہادر پولیس والوں کو دلی خراج عقیدت! آپ سب کی بہادری اور فرض شناسی قومی سلامتی، امن اور اتحاد کے لیے نوجوانوں میں ہمیشہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی رہے گی۔