تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،20اکتوبر:العربیہ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو موجودہ وقت میں’بہترین‘ قرار دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک میں تعلقات بہت اچھے تھے اور ہر لفظ کے لحاظ سے ان کے درمیان بہترین تعلقات تصور کیے جاتے تھے۔سابق صدر نیالعربیہ کو دیے گئے انٹرویو مزید کہا کہ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے بہت عزت رکھتے ہیں اور ان کے دل میں سعودی فرمانرواکے لیے عزت ہے۔ ساتھ ہی وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی بہت احترام کرتے ہیں۔ سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد ایک وڑنری لیڈر ہیں۔ان کا یہ انٹرویو آج سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے العربیہ پر نشر کیا جائے گا۔