پٹنہ میں2 ہزار پوڑیا اسمیک کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار، گاڑی جانچ کے دوران کارروائی

تاثیر  ۷  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ7اکتوبر:بہار میں جب سیشراب بندی قانون نافذ ہوا ہے تب سے منشیات کا کاروبار بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر پٹنہ سے متصل دیہی علاقوں میں ان دنوں خشک منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ تازہ معاملہ پٹنہ ضلع کے بہٹہ کا ہے۔ پولیس نے گاڑی جانچ کے دوران دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ نوجوان کے پاس سے دو ہزار اسمیک کی پوڑیا برآمد کی گئی۔
اس کارروائی میں پولیس نے موٹر سائیکل بھی ضبط کی ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت پٹنہ کے راجیو نگر رہائشی راہل کمار اور دیدار گنج رہائشی منیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پورے معاملے کی معلومات داناپور ڈی ایس پی 2 پنکج مشرا نے پریس کانفرنس کر کے دی ہے۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایات کے مطابق منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس دوران بہٹہ پولیس نے ایمن آباد گاؤں کے ڈیم کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روکا۔ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سے 258 گرام وزنی 2000 اسمیک پوڑیا برآمد ہوئی۔