تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف20 اکتوبر(محمددانش)نالندہ میں ایک خاتون کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی۔ مذکورہ معاملہ نالندہ تھانہ حلقہ کے سدبھاونا نگر گائوں کا ہے۔ متوفیہ کی شناخت پردیپ چودھری کی 24سالہ اہلیہ جیوتی دیوی کے طورپر کی گئی ہے۔ وہیں مائکے والے جہیز قتل کا الزام لگا رہےہیں۔متوفیہ کے بھائی نےبتایا کہ گذشتہ سال جیوتی کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ اس کے بعد سسرال والے پیسے کی ڈمانڈ کرنے لگے۔ ساتھ ہی سسرال والوں کےذریعہ جیوتی کو ستایا جانےلگا۔ اسی درمیان انکی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ پھر پچاس ہزار روپئے کی ڈمانڈ وہ لوگ کرنے لگے۔ چار دن بعد ہی مارپیٹ کی واردات کوانجا م دیا گیا۔ اتوار کی صبح گلاگھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔ بہر حال نالندہ تھانہ انسپکٹر نےبتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں پانچ لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ اور پولس مزید تحقیقات کرنے میں جٹی ہے۔

