تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پروگرام جو کہ نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار سہسرام کے کمیونٹی میڈیسن اینڈ مینٹل ڈیزیز ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ زیراہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا، کل دیر شام اختتام پذیر ہوگیا، ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کے دوران شعبہ کے اساتذہ اور طلباء نے مختلف تقریبات کے ذریعہ لوگوں کو ذہنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس دوران طبی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی جانب سے اسٹریٹ ڈراموں، پوسٹر پریزنٹیشنس اور کوئزز کے ذریعہ لوگوں کو ذہنی صحت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔ پروگرام کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر ہیرالال مہتو، وائس پرنسپل ڈاکٹر اشوک کمار دیو، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے چیئرمین ڈاکٹر دیپندر کمار، ڈاکٹر نوین کمار اور سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر راج کمار نے پروگرام کا آغاز کیا ۔ تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا، پروگرام میں موجود پرنسپل کو میمنٹو سے نوازا گیا ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شعبہ نفسیات کی ڈاکٹر انجنا گاندھی، کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹر راہل چندر، ڈاکٹر شویتا سمن، ڈاکٹر دھرمیندر کمار، ڈاکٹر سمن کمار بھارتی، ڈاکٹر جیوتی کماری کا رول رہا ۔ اسکے ساتھ ساتھ شعبہ نفسیات کے ڈاکٹروں نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔