عزیزہ رہنما فاطمہ ہمراہ عزیزم محمد دلشاد حیدر رشتہ ازدواج سے منسلک

تاثیر  01  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی(مظفر عالم)
 ضلع کے پوپری بلاک کے تحت بچھارپور گاؤں کے رہائشی سماجی کارکن محمد محفوظ الرحمان عرف اجالے کی بڑی بیٹی عزیزہ رہنما فاطمہ ہمراہ محمد دلشاد حیدر رشتہ ازدواج سے منسلک، نکاح کی تقریب سیتامڑھی میں منعقد کی گئی، اس موقع پر ادارہ جامعہ عربیہ دارالعلوم گاڑھا کے ناظم حضرت مولانا انور حسین القاسمی نے نکاح کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے جہیز جیسی لعنت سے دور رہنے اور نکاح کو آسان بنانے کا ملت اسلامیہ سے اپیل کی، اس نکاح کی تقریب میں دولہا دلہن کے نزدیکی رشتہ داروں کے علاوہ علاقے معززین نے بھی شرکت کی اور نو عروس دولہا دلہن کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر صوفیہ تسنیم ضلع سکریٹری جے ڈی یو سیتامڑھی، محمد ارشد رضی سماجی کارکن، دادا حاجی عبدالغنی، نانا عبد المغنی، محمد علی، محمد تمنا، ابوبکر ارمان، سمیع الرحمن، حاجی نورالہدی، محبوب عالم وغیرہ موجود تھے