یوکرین کو امریکی انتخابات کا بے چینی سے انتظار

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،03نومبر:یوکرینی باشندے منگل کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اس اہم امداد کو روک دے گی جو واشنگٹن روسی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کو فراہم کرتا ہے۔صدارتی انتخابات سے چند روز قبل یوکرین کی فوج جس کے پاس جوانوں اور گولہ بارود کی شدید قلت ہے، ایک ایسے وقت میں میدانی نقصانات کا شکار ہو رہی ہے جب اطلاعات کے مطابق روس کو شمالی کوریا کی افواج کی آمد سے کمک ملنے والی ہے۔مغرب یوکرین کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ خاص طور پر اسے روسی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے میزائلوں کے استعمال سے روکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دکھایا ہے کہ وہ روس کو شکست دینے کے لیے کیئف کو ضروری جنگی ذرائع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔