تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران،04نومبر:ایران گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے کا جواب زیاہ طاقت ور وار ہیڈز کے ذریعے دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق یہ بات کئی سفارت کاروں نے بتائی ہے۔سفارت کاروں نے واضح کیا کہ ایرانی جواب میزائلوں اور ڈرون طیاروں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ وہ زیادہ طاقت ور وار ہیڈز کا استعمال کرے گا۔ایرانی ذمے داران کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے واضح کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں روایتی فوج شریک ہو گی کیوں کہ اسرائیلی حملے میں چار ایرانی فوجی اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔ایک مصری ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے خاص طور پر “بھرپور اور پیچیدہ” رد عمل سے خبردار کیا ہے۔ایک ایرانی ذمے دار کے مطابق ایران جوابی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر عراقی سرزمین کا استعمال کر سکتا ہے۔ غالب گمان ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا مگر گذشتہ بار سے زیادہ جارحیت کے ساتھ۔