تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 نومبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ دہلی حکومت ریاست میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت صرف وعدے کرتی ہے اور انہیں پورا نہیں کرتی ہے، وریندر سچدیوا نے کہا کہ دہلی حکومت چھوٹے بچوں کے اسکول بند کرے اور تمام بزرگوں کو بھی باہر نکلنے سے بھی پرہیز کرنے کو کہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ دارالحکومت میں یہ فضائی آلودگی ایک دن یا چند مہینوں کا نہیں بلکہ پورے سال کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے آج 14نومبر ہو گیا لیکن آج تک ایک بھی دن ایسا نہیں ہے جب اے کیو آئی 50سے کم آیا ہو۔ سچدیوا نے دہلی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ دہلی حکومت آلودگی کی روک تھام کیلئے کیا کر رہی ہے؟ کوئی ماحولیات سے متعلق مشورہ ہو تو بتائے۔