مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا میں نومنتخب منتظمہ کمیٹی کی ہوئی نشست

تاثیر  30  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 30 نومبر:-ریاست بہار کا عظیم علمی ودینی درس گاہ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا دربھنگہ کے احاطہ میں نومنتخب منتظمہ کمیٹی کی نشست منعقد ہوئ جس میں مدرسہ کی فلاح بہبود پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا نشست میں ماہ اکتوبر 2024 تک کا ماہانہ اخراجات کے تعلق سے آمدوخرچ کا مکمل حساب پیش کیاگیا مدرسہ کی آمدخرچ کی شفافیت کو دیکھ کر سب لوگوں نے اسے سراہا اور منتظمہ کمیٹی کے لوگوں نے کہا کہ یہاں سب کچھ اطمنان بخش طریقہ سے چل رہاہے جائزہ نشست میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیاگیا کہ تیسری منزل کی تعمیر ی کاموں کو جلد مکمل کرایاجائے اور مدرسہ کے اساتذہ کرام کی تنخواہ میں 10 فیصدی کا اضافہ کیا جائے نشست کے روح رواں و مدرسہ ہذا کے ہرنسپل مولانا قاری نسیم اختر قاسمی دامت برکاتہم نے نشست میں شامل ہوئے سبھی ذمہ داران معاونین مخلصین کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا شب وروز تعلیمی اور تعمیری اعتبار سے ترقی کے منازل کو طے کر رہا گزشتہ روز تعمیر نو عمارت دارلقرآن میں دعاؤں کے ساتھ شعبہ حفظ وقرات کا باقاعدہ آغا ذ ہوچکا ہے پرسکون ماحول میں طلبہ کرام کی تعلیم وتربیت چل رہا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی کئ طلبہ حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے نشست میں مدرسہ کے صدر ڈاکٹر رضی اختر، تعلیمی نگراں کے طور پر اپنی خدمات کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں مولانا جمیل اختر قاسمی ، ماسٹر شفیع اللہ، بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم، انچارج سکریٹری مولانا نجم الدین ومدرسہ ہذا کے صدر ڈاکٹر رضی اختر نے نشست کو نہایت ہی منظم اور مہذب طریقہ سے چلایا جس سے سبھی لوگ کافی متاثر ہوئے اور صدر سکریٹری کے خدمات کو بھی لوگوں نے خوب خوب سراہا ڈاکٹررضی اختر صاحبنے آخر میں استقبالیہپیش کیا اور نشت کا اختتمام مولاناقاری نسیم اختر قاسمی کے پرمغز دعا ہر اختتام پذیر ہوئی۔نشست میں جناب قیصر صاحب، ریاض خان ، پروفیسر ظفیر ، شاکر صاحب، منظر سلیمان ، ڈاکٹر نسیم آرزو ، شاہد اطہر، رضوان اللہ، نورعالم ، حاجی توقیر، محمد ظفر، محمد ذکری ، محمد عمر ، ڈاکٹر شارق حسین ذاکر حسین ٹیچرس ٹریننگ کالج دربھنگہ، سرپنچ ظفر ، شمس الحق ، محمد اشرف سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی۔