میجر جنرل اے پی ایس بال نے جی او سی ڈیلٹا فورس کا عہدہ سنبھالا

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 5 نومبر:میجر جنرل اے پی ایس بال نے منگل کے روز جموں و کشمیر کی چناب ویلی میں کاؤنٹر انسرجنسی فورس ‘ڈیلٹا’ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے میجر جنرل اپکار چندر کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے۔ وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میجر جنرل اے پی ایس بال، سینا میڈل (ایس ایم) نے جی او سی سی آئی ایف (ڈیلٹا) کا کمانڈ سنبھال لیا ہے۔میجر جنرل بال نے یہاں وار میموریل پر شہداء￿ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فورس کے تمام افسران و جوانوں کو نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے فورس کو ہر وقت اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری کے معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔بٹوت میں قائم ڈیلٹا فورس 5 ستمبر 1994 کو تشکیل دی گئی تھی اور چناب ویلی کے اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن میں دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔