میکسیکو کے اقدام سے خوش ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا – غیر قانونی داخلے پر لگے گی روک

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن/میکسیکو سٹی، 28 نومبر: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج میکسیکو کی طرف سے تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کے خلاف کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا، ’’میکسیکو کی نئی صدر کلاڈیا شین بام پارڈو کے ساتھ بہت مثبت بات چیت ہوئی۔وہ میکسیکو کے راستے امریکہ میں ہجرت کو روکنے اور ہماری جنوبی سرحد کو مؤثر طریقے سے بند کرنے پر پر راضی ہو گئی ہے ہیں۔‘‘