تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،09نومبر:ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے متعلق لیکس سکینڈل جاری ہے اور یہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے فوجی دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں نیتن یاہو کے دفتر کے ملوث ہونے کے بارے میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس معاملے سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔