کار کرشنا ندی میں گرنے سے ایک جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولہاپور ، 28 نومبر:کولہاپور ضلع کے ادگاؤں علاقے میں جمعرات کی اولین ساعتوں میں سانگلی کولہاپور ہائی وے پر ایک کار پل سے کرشنا ندی میں گر گئی۔ حادثے میں کار میں سفر کرنے والے سانگلی کے رہائشی جوڑے سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سانگلی کے رہنے والے پرساد کھیڈیکر آج صبح اپنے خاندان کے ساتھ سانگلی سے کولہاپور جارہے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی کولہاپور کے ادگاؤں علاقے میں کرشنا ندی کے پل پر پہنچی تو کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے کرشنا ندی میں گرگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جے سنگھ پور تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔