بھاگلپور میں چھٹھ گھاٹ کی صفائی کے دوران 6 افراد گنگا میں ڈوبے، تین بچوں کی موت

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 05 نومبر:ضلع کے ایکچاری تھانہ علاقے کے موہن پور دیارہ میں منگل کے روزچھٹھ گھاٹ کی صفائی کرتے ہوئے چھ افراد گنگا میں ڈوب گئے۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ جبکہ تین افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے گنگا ندی سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔واقعہ کی خبر پھیلتے ہی گاوں والوں کی بڑی بھیڑ چھٹھ گھاٹ پر جمع ہوگئی۔ لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کی لاشیں گنگا گھاٹ سے برآمد کیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ چھٹھ گھاٹ کی صفائی کر رہے تھے۔ اس دوران ایک بچہ گہرے پانی میں چلا گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں ایک ایک کرکے 6 بچے ڈوب گئے۔ جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔متوفیوں کی شناخت موسم کماری (15)، جیتن کمار اور ا?شوتوش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام بچے ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔