موتیہاری میں بقایا رقم مانگنے گئی ایک خاتون پر بدمعاشوں نے کیا تیزاب سے حملہ

تاثیر  13  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

موتیہاری 13 نومبر: بہار کیموتیہاری میں تیزاب حملہے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بدمعاشوں نے ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ اس حملے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کا صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واقعہ سنگرام پور تھانہ علاقہ میں پیش اایا۔ ملزم واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جب اس نے زمین کی بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو بدمعاشوں نے خاتون کی پٹائی کی اور پھر تیزاب پھینک کر زخمی کردیا۔ متاثرہ خاتون نے واقعے کے حوالے سے مقامی تھانہ میں درخواست دے دی ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق گووند گنج تھانہ علاقہ سے ہے۔دراصل متاثرہ خاتون نے اپنے میکے سنگرام پور تھانہ علاقہ واقع گاوں کی زمین فروخت کی تھی۔ جن کا تین لاکھ روپے بقایا تھا۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ زمین بیچنے گئی تھی تاکہ اس کے شوہر کی ا?نکھوں کا علاج ہوسکے۔ زمین بیچنے کی اطلاع ملنے کے بعد بدمعاشوں نے زمین خریدنے کی بات کی۔