نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا ڈبلیو ٹی سی اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر پہنچا

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 3 نومبر: نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-0 سے ہارنے کے بعد بھارت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2023-25سائیکل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا، جب کہ آسٹریلیا نے دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ نے ممبئی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 25 رنز سے جیت کر بھارت کو پہلی بار گھریلو سرزمین پر تین یا اس سے زیادہ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔
اس شکست کے ساتھ ہی، ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا ٹاپ مقام کھو دیا اور اس کے پوائنٹس فیصد گر کر 58.33 ہو گئے، آسٹریلیا اب 62.50 نمبروں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ فیصد دریں اثنا، نیوزی لینڈ نے چوتھا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو اس ہفتے کے شروع میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کھو دیا تھا۔ اس کے نمبرات کا تناسب 54.55 فیصد ہے۔