تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
آل بہار مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن سیتامڑھی کے صدر مولانا محمد مطیع الرحمن قاسمی و سکریٹری مولانا محمّد سیف اللہ رازی قاسمی اور میڈیا انچارج محمد ارمان علی ضلع اقلیتی افسر سے ملے اور مدارس میں عمارت دیۓ جانے کے سلسلے میں جو پیچیدگیاں ہے اسے دورکرنے سے متعلق تفصیلی باتیں ہوئیں، مدرسہ تنظیم کے صدر وسکریٹری نے کہا کہ مدرسہ *سوھری کرن* کو آسان کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مدارس میں عمارت تعمیر ہوسکے کیونکہ اس اسکیم کے مشکل ہونے کی وجہ سے سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ہے ما قبل میں مدارس کو چار کمرے دیۓ گے تھے اور مرمت نہ ہونے سے اب وہ بھی جرجر حالت میں ہے اسلیے صوبائی اقلیتی محکمہء کو لیٹر لکھا جائے اور یہاں کے مدارس کی خستہ حالت سے روشناش کرایاجائے تاکہ مدارس کو مرمت کیلے فنڈ جاری ہوسکے