تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی30 نومبر(ایم ملک)’ پشپا 2: دی رول’ کا جنون دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے ۔ فلم کے ٹریلر لانچ سے لے کر ریلیز سے پہلے کی تقریبات تک، میکرز اسے ہر قدم پر شاندار بنانے میں مصروف ہیں۔ پٹنہ میں بڑے ٹریلر لانچ اور کوچی میں ایک شاندار تقریب کے بعد، فلم کی تشہیر اب ممبئی پہنچ گئی، جہاں آئیکون اسٹار اللو ارجن نے اپنی شاندار اور اسٹائلش انٹری سے سب کا دل جیت لیا۔یہ فلم 5 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے ۔ اسے معروف ہدایت کار سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے میتھری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کا میوزک ٹی سیریز جاری کرے گا۔’پشپا 2: دی رول’ کے تئیں شائقین کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ فلم ریلیز کے بعد باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے ۔