تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دہرادون، 28 نومبر: روحانیت، قدرتی حسن، بہادری اور قربانی کی سرزمین اتراکھنڈ پہنچنے والے مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹو امت شاہ کا جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے استقبال کیا۔ دھامی کے ساتھ کابینی وزیر پریم چند اگروال، گنیش جوشی، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری آدتیہ کوٹھاری اور دیگر نے بھی امت شاہ کا استقبال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعرات کی صبح دہرادون پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر ریاست کے سینئر عہدیداروں اور قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ مرکزی وزیر ہوائی اڈے سے مسوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ ٹرینی آئی اے ایس افسران سے خطاب کریں گے۔