کلکتہ یونیورسٹی میں بنگالی شعبہ کے 120 طلبا کی جوابی شیٹس لاپتہ، مستقبل خطرے میں

تاثیر  01  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، یکم نومبر: کلکتہ یونیورسٹی میں بنگالی شعبہ کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کا جوابی پرچہ غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی کے ایک اہلکار کے مطابق تقریباً 120 طلبا کے جوابی پرچے غائب ہیں۔ اس واقعہ کی وجہ سے ان طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس معاملے پر مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر شانت دتہ، رجسٹرار دیواشیش داس اور امتحانات کے کنٹرولر جینت سنگھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن کسی نے فون کا جواب نہیں دیا۔ تاہم یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے ممتحن کی لاپرواہی ہے اور یہ طلبا کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔