پچھلے 10 سالوں میں اگر کسی نے سب سے زیادہ اساتذہ کو ہراساں کیا ہے تو وہ نتیش کمار : پرشانت کشور

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور (نزہت جہاں)
 جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور نے ترہوت گریجویٹ حلقہ میں ہونے والے قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے  مہم کو تیز کردی ہے۔  انتخابی مہم کے دوران انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر شدید حملے کیے۔ پرشانت کشور نے مظفر پور میں اپنے بیان میں کہا کہ ہم 2 سال سے چل رہے ہیں، ٹیچر ہمیں جیتنے کے لیے بھی ملے ہیں، انہوں نے یہ التجا کی ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں اگر کسی نے اساتذہ کو سب سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے تو وہ نتیش کمار کی حکومت ہے۔  لیکن اب جب انتخابات ہوں گے تو تعلیم کی منصوبہ بندی یا سرپرستی جن  کی درست ہو گی اسے   ہی کامیاب بنایا جائےگا وہ بھول جائے گا کہ ڈاک بنگلے پر اس پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔  اب ہم غور کرینگے پھر نتیش کمار کو  ووٹ دیں گے ۔ پرشانت کشور نے مزید کہا کہ جو شخص اپنی زندگی کو بہتر نہیں بنانا چاہتا اس کا بھلا کون کر سکتا ہے؟