تاثیر 06 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 نومبر:مرکزی حکومت نے ہونہار طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے پی ایم ودیالکشمی یوجنا لائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 8 لاکھ روپئے تک کی سالانہ گھریلو آمدنی والے طلبہ کو 10 لاکھ روپئے تک کے قرضوں پر 3 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت ملک کے 860 اعلیٰ معیاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے ہونہار طلبہ کو تعلیمی قرض کا فائدہ ملے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال 22 لاکھ سے زیادہ طلبہ اس اسکیم کے دائرے میں آئیں گے۔ کوئی بھی طالب علم بغیر کسی گارنٹی کے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض لے سکے گا۔ کوریج کو بڑھانے اور بینکوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے، حکومت ہند 7.5 لاکھ روپئے تک کے قرض کی رقم پر 75 فیصد کریڈٹ گارنٹی فراہم کرے گی۔