وزیراعلیٰ نے بیگوسرائے ضلع کے نوتعمیر شدہ سمریا گھاٹ کا معائنہ کیا، چھٹھ تہوار کی تیاریوں کا جائزہ لیا

تاثیر  06  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 08 نومبر 2024 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بیگوسرائے ضلع میں نو تعمیر شدہ سمریا گھاٹ کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے چھٹھ تہوار کے لیے تیار کیے گئے چھٹھ گھاٹ کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ چھٹھ ورتیوں کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے ٹھوس انتظامات کریں۔ چھٹھ گھاٹ پر آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ چھت گھاٹ اور راستوں میں روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ عقیدت مند آرام سے گھاٹ تک آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سمریا دھام بہت اچھا بن گیا ہے۔ یہاں آنے والوں کے لیے ہر قسم کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ ہم یہاں باقاعدگی سے آتے اور دیکھتے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے سمریا دھام میں نو تعمیر شدہ دھرم شالہ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری کلپواس میلہ علاقہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجودسادھو ،سنتوں سے ملاقات کی۔
راجندر سیتو کے متوازی تعمیر کئے جارہے چھ لین سڑک -پل کے تعمیری کام کی پیشرفت کے بارے میں افسران سے جانکاری لی اور تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
معائنہ کے دوران، آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر کھیل سریندر مہتا، رکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا، رکن اسمبلی جناب رام رتن سنگھ، رکن اسمبلی جناب راجکمار سنگھ، رکن اسمبلی جناب کندن کمار اور دیگر عوامی نمائندے، محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری مسٹر سنتوش کمار مل، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر کمار روی، بیگوسرائے علاقہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر وکاس کمار، بیگوسرائے کے ڈی ایم مسٹر تشار سنگلا، ایس پی مسٹر منیش اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔.