تاثیر 01 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، یکم نومبر: بہار کے چار اسمبلی حلقوں میں 13 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں سب سے ہاٹ سیٹ بھوجپور ضلع کی تراری اسمبلی ہے۔ یہ وہ سیٹ ہے جہاں سے سداما پرساد مالے سے ایم ایل اے تھے۔ 2024 میں آرہ لوک سبھا سیٹ سے ان کی جیت کے بعد یہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ تراری میں این ڈی اے عظیم اتحاد کے امیدواروں کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ حالانکہ پرشانت کشور کا جن سوراج بھی یہاں امیدوار کھڑا کر دیا ہے۔