جھارکھنڈ کی بدعنوان حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا: امت شاہ

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہزاری باغ، 09 نومبر: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹار پرچارک امت شاہ نے جھارکھنڈ کی ہیمنت حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی کی حکومت پورے ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے گھر سے 350 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔ اس کی گنتی کے لیے 27 مشینیں لائی گئیں۔ تمام مشینیں تھک گئیں۔ عالمگیر عالم کے گھر سے 30 کروڑ روپے پکڑے گئے لیکن وزیراعلیٰ کچھ نہیں کرتے۔ کانگریس پارٹی کچھ نہیں کرتی۔ اس لیے اس کرپٹ حکومت کو گرانا ہے۔