تاثیر 01 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مالدہ، یکم نومبر: جمعہ کی صبح ضلع کے گازول سے ایک کٹی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق مقامی باشندوں نے گازول سے بلور گھاٹ جانے والی قومی شاہراہ 512 کے کنارے جھاڑیوں میں ایک کٹی ہوئی لاش پڑی دیکھی۔ اس کی اطلاع گازول تھانے کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ گازول کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی گئی۔ گازول پولیس اسٹیشن کے آئی سی چندر شیکھر گھوشال کی قیادت میں پولیس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مالدہ میڈیکل کالج بھیج دیا۔ خبر لکھے جانے تک اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔