تاثیر 01 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, یکم نومبر:جموں و کشمیر کے سابق گورنر این این ووہرا نے نگروٹہ کے ایم ایل اے دویندر سنگھ رانا کو ایک نایاب شریف النفس سیاستدان کے طور پر یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال کو جموں و کشمیر کی سیاست کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ووہرا نے کہا کہ مجھے دویندر رانا کی اچانک وفات کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ میں انہیں کئی سالوں سے ایک انتہائی ذہین اور نایاب شریف النفس سیاستدان کے طور پر جانتا تھا۔