تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 28 نومبر 2024 کو پروکیورمنٹ سے متعلق ضلع ٹاسک فورس کی ایک میٹنگ ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں تمام ضلع سطح کے افسران کے ساتھ بلاک سطح کے تمام نوڈل افسران نے بذریعہ VC میٹنگ میں شرکت کی جسمیں درج ذیل نکات پر غور کیا گیا اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں ۔ تمام PACS کو فعال بنانے، PACS رجسٹرڈ کسانوں کی تعداد کو کچھ تسلی بخش تو پایا گیا مگر بقیہ کسانوں کو PACS کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، روہتاس ضلع میں تمام PACS انتخابات کے اختتام کے دو دن کے اندر فعال کر دیا جائے, یہ بھی ہدایات دی گئی کہ جن کاشتکاروں نے دھان خریدا ہے انہیں محکمانہ ہدایات کی روشنی میں بروقت اسکی رقم ادائیگی کی جائے، اس سال خریداری میں رجسٹرڈ ملوں کی فزیکل ویری فکیشن ڈیپارٹمنٹل پورٹل پر کرائی جائے، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کوئی بھی چھوٹا کسان باقی نہ رہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام چھوٹے کسانوں سے علاقائی افسران کے ذریعہ رابطہ کیا جائے اور تمام چھوٹے کسانوں سے دھان خریدا جائے ۔ اس سلسلے میں موجود ضلع ایگریکلچر آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک فہرست تیار کریں جسمیں کسان دھان کی پیک کتنی مقدار میں اور کس ممکنہ تاریخ کو فروخت کرینگے . بلاک کے تمام نوڈل آفیسر اور بلاک ایگریکلچر آفیسر ضروری تعاون فراہم کرینگے ۔ اخیر میں شکریہ جملے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا ۔